مشرقی یورپی ملکوں میں کورونا کیسز میں تیزی، رومانیہ اور سلوواکیہ میں سخت پابندیوں کا نفاذ

October 25, 2021

مشرقی یورپی ملکوں میں بھی کورونا کے نئے کیسز میں تیزی آگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رومانیہ اور چیک ری پبلک میں آج سے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ رومانیہ میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات کیلئے ہیلتھ پاس لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رومانیہ میں کورونا کیسز پر اسکولوں میں دو ہفتوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں۔

ادھر سلوواکیہ میں سخت کورونا پابندیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بلغاریہ میں آج سے کورونا پابندیاں توڑنے والوں پر پولیس جرمانہ کرے گی۔

دوسری جانب جنوبی بحرالکاہل میں واقع نیوزی لینڈ میں دوسری مرتبہ ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مقامی منتقلی کے 109 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں کورونا کے نئے کیسز کی اکثریت آکلینڈ میں رپورٹ ہوئی ہے۔