پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیر اعظم بنگلہ دیش سے ملاقات، وزیراعظم کا پیغام دوستی و خیرسگالی پہنچایا

October 25, 2021


ڈھاکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سےملاقات کی ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نیک تمناؤں اور دوستی کا پیغام پہنچایا۔

پیغام میں بنگلا دیش کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہائی کمشنر نے وزیراعظم حسینہ واجد کا اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرنے میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ہائی کمشنر عمران صدیقی اور بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کی 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔