افغانستان کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتح پر طالبان ترجمان نے کیا کہا؟

October 25, 2021

طالبان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغانستان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں فتح پر پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں فتح پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی کرکٹ کے میگا ایونٹ میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج افغانستان کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 130رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

ایونٹ میں سپر 12 مرحلے کے مقابلے جاری ہیں، افغانستان کا اگلا میچ 29 اکتوبر کو پاکستان سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔