روس: کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کیخلاف تحقیقات شروع

October 25, 2021

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ایک ڈاکٹر اور 3 نرسوں پر بغیر ویکسین لگائے 12 افراد کو سرٹیفکیٹ دینے کا الزام ہے۔

کمیٹی نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا افراد پر جعلی سرٹیفکیٹ کیلئے ایک لاکھ روبل (روسی کرنسی) لینے کا الزام ہے۔

ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ عدالت نے زیر حراست ڈاکٹر کے شہر سے باہر جانے پر پابندی لگائی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق روس میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی آئی ہے۔