اساتذہ بھرتی معاملہ، محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اضلاع سے تفصیلات مانگ لیں

October 25, 2021

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتیوں کے معاملے میں تمام اضلاع کے تعلیمی افسران اور ڈائریکٹرز کو خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس اینڈ ٹریننگ نے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران اور ڈائریکٹرز کو خط ارسال کیا ہے۔

خط کے ذریعے محکمہ تعلیم سندھ کے ڈی جی ایچ آر اینڈ ٹریننگ نے ضلعی سطح پر اساتذہ کی خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

خط میں کہا گیا کہ تمام اضلاع کے تعلیمی افسران اور ڈائریکٹرز اساتذہ بھرتیوں سے متعلق تفصیلات 3 روز میں جمع کرائیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تفصیل دی جائے کہ خالی اسامیاں کن قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں آتی ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے خط کے ذریعے اساتذہ بھرتی میں اقلیتوں، خصوصی افراد سمیت خواتین کوٹے پر اساتذہ کی خالی نشستوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔