کورونا ویکسین، امریکا آج نئی شرائط کا اعلان کرے گا

October 26, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن آج کورونا ویکسین سے متعلق نئی شرائط کا اعلان کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 8 نومبر سے نافذ العمل نئی شرائط زیادہ تر امریکا آنے والے غیر ملکیوں کیلئے ہوں گی۔

امریکا میں چین، بھارت، جنوبی افریقہ اور یورپی ملکوں پر سفری پابندیوں کی مدت 8 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2020 سے ملک میں عائد سفری پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی۔