سعودی عرب نے سابق انٹیلی جنس اہلکار کے الزامات مسترد کردیئے

October 26, 2021

کراچی(خبرایجنسی، جنگ نیوز) سعودی عرب نے سابق انٹیلی جنس اہلکار سعد الجبری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ ماضی میں بھی من گھڑت الزامات لگاتے آئے،ان کی کوئی ساکھ نہیں ۔غیرملکی میڈیاکےمطابق سعودی عرب نے سعد الجبری کے الزام کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں بھی ایسے من گھڑت الزامات لگاتے ہیں اور ان کی کوئی ساکھ نہیں ہے، قبل ازیں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس اہلکار سعد الجبری نے الزام عائد کیاتھا کہ 2014 میں شاہ سلمان کیلئے اقتدار کی راہ ہموار کرنے کیلئےشہزادہ محمد نائف سےزہریلی انگوٹھی پر بات ہوئی،سعد الجبری نے کہا تھاکہ ایک عرب شخصیت ’ذہنی مریض‘ اور ’قاتل‘ ہے جن کے پاس بے تحاشا وسائل ہیں اور وہ نہ صرف اپنے لوگوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ امریکی شہریوں سمیت کرہ ارض کے لیے بھی ایک خطرہ ہیں۔