جمشید اقبال چیمہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور

October 26, 2021

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم نے جمشید اقبال چیمہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 22اکتوبر2021سے ہوگا ۔ پی ٹی آئی نے این اے 133لاہور کے ضمنی الیکشن کے لئے جمشید چیمہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔