انڈیا میں پھنسے پاکستانی ہندوؤں کی واپسی میں ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، پاکستانی حکام

October 26, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ) مذہبی تقریبات کے سلسلہ میں جودھ پور انڈیا گئے ہوئے سو سے زیادہ پاکستانی ہندو تقریباً ڈیڑھ ماہ سے انڈیا میں پھنسے ہوئے ہیں ۔وہ واہگہ اٹاری بارڈرکے قریب کھلی جگہ پر بیٹھے ہیں ۔ کورونا کی وجہ سے سرحد بند ہونے کے باعث انہیں پاکستان نہیں آنے دیا جارہا۔انہوں نے مبینہ طور پر انڈین حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے۔ اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہندوؤں کی واپسی میں ہماری جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ حکام اور میڈیا کے لوگ انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے واہگہ بارڈر پر گئے تھے لیکن انہیں پاکستان نہیں آنے دیا گیا۔