اورنگی ٹاؤن، کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا اغواء اورقتل

October 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ پنجتنی چوک کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔جہاں اس کی شناخت 50سالہ مصباح الاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول عزیزآباد کارہائشی اور کے ایم سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھا۔ جسے ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔