لاہور میں اسپیشل اکنامک زون کے پلاٹوں کی تقسیم، تحقیقات کرانے کا فیصلہ

October 26, 2021

لاہور ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے لاہور میں سی پیک منصوبے کے تحت بنائے گئےا سپیشل اکنامک زون کے پلاٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے حکومت کو ملنے والی شکایات کی روشنی میں کیا ہے۔ شکایات میں اس امر کی نشاندہی کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے ا سپیشل اکنامک زون میں جن شہریوں کو پلاٹ الاٹ کئے ان کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ اکنامک زون میں پلاٹ حاصل کرنے والےشہری اس بات کے پابند ہیں کہ وہ 6ماہ کے اندر ان پلاٹوں پر تعمیرات کا آغاز کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سی پیک کے تحت بنائے جانے والے اکنامک زون میں واقعہ پلاٹوں کا سروے کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اس رپورٹ کو وزیراعظم کو پیش کریں گے۔