ڈاکٹر ضیا الحق قیوم کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج دینے کی منظوری

October 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ نےعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق قیوم کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج دینے کی منظوری دیدی ہے وہ ہفتے میں دو روز کراچی میں بیٹھا کریں گے۔ اجلاس کی صدارت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کی جبکہ کی سیکرٹری کے فرائض وزارت تعلیم علیم پروفیشنل ٹریننگ کے سینیٹ میں نمائندے وسیم اجمل نے انجام دیے۔ سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیراے کیو خلیل کی قائم کردہ کمیٹی نے جو 17ستمبر2021ءسے اقدامات کیئےان کو دیکھنے کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق قیوم اور وسیم اجمل شامل ہوں گے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پہلے نمبر پر آنے والے وائس چانسلر کے امیدوار کے منع کرنے کے بعد دوسرے سے رابطہ کیا جائے اگر وہ بھی تیار نا ہو تو تیسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار سے رجوع کیا جائے۔