بھارت سے ہارنے پر پاکستان میں کبھی ہندوؤں پر تشدد نہیں ہوا، تجزیہ کار

October 26, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا بھارت میں جاری انتہاپسندی کا کم ہونا ممکن ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان میں کبھی بھارت سے ہارنے پر ہندوؤں پر تشدد نہیں ہوا، ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارتی سابق کھلاڑیوں کے طنز اور بھارتی سیاستدانوں کے زہرآلود بیانات ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان میں کبھی بھارت سے ہارنے پر ہندوؤں میں تشدد نہیں ہوا، ہندوستان میں پہلے بھی بھارتی مسلمان کھلاڑیوں اور مسلمان شہریوں پر شکست کے بعد حملے ہوتے رہے ہیں، بھارت میں خاص طور پر مسلمان اقلیت انتہاپسند ہندوؤں کے ظلم و زیادتی کا شکار ہے، سڑک پر تشدد سے مرنے والے فیضان سے لے کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان تک مسلم دشمنی اور تعصب ہر جگہ نظر آتا ہے۔ ریما عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان میں کھیل کے درمیان مذہب کو کیوں لایا جاتا ہے۔