لاہور میں گھر گھر انسداد کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع

October 26, 2021

لاہور میں گھر گھر انسداد کورونا ویکسین لگائے جانے کی مہم شروع کردی گئی۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اب جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد ہوگئی۔ چوبیس گھنٹے میں مزید 698 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.2 اور حیدر آباد میں تقریبا 4 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 28 ہزار 386 اموات ہوچکی ہیں۔