ملتان میں ٹیچر کی کار کی ٹکر، طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

October 26, 2021

ملتان میں خاتون ٹیچر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک طالبہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں، سیکریٹری اسکولز نے اسکول پرنسپل اور خاتون ٹیچر کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کلمہ چوک کے قریب سرکاری اسکول کی پارکنگ میں پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والی طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ طور پر پیش آیا، پولیس کارروائی نہیں چاہتے۔