پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

October 26, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔مسلم لیگ ن کے ارکان اجلاس میں ہوشربا مہنگائی پر احتجاجاً کالی پٹیاں پہن کر شریک ہوں گے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مشاورتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج پارٹی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔