پنجاب کو کورونا سے پاک کرنے کے مشن پر کاربند عمل ہیں، سعید الحسن شاہ

October 26, 2021

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کے مشن پر کاربند عمل ہیں۔اس سلسلہ میں منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنان گھرگھرجاکرویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنائیں گے۔کم ویکسی نیشن والے اضلاع کو ریڈمہم کے دوران کارکردگی بہترکرنے کا نادرموقع ملے گا۔ کوروناکے خلاف جنگ صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے جیتی جاسکتی ہے۔