اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کا دورہاہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا

October 26, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے زون 23 گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اہلکار فیلڈ میں موجود اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔