کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات

October 26, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور(RED)کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے یہ ہدایات گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کی مہم ریچ ایوری ڈور کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران یوسف ملک نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسیئن ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تحٖفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، کورونا ویکسیئن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں علماء کرام سے بھی مدد لی جائے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ سیکرٹری پرائمری صحت عمران سکندر بلوچ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔