محکمہ ہاؤسنگ میں پبلک فیسیلی ٹیشن کمیٹی تشکیل

October 26, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری اور مسائل کے فوری حل کیلئے محکمہ ہاؤسنگ میں پبلک فیسیلی ٹیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق جاوید اقبال بھٹی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ نے اس حوالے سے کہا کہ سرکاری محکوں کی جانب سے عوام کو سروسز کی فراہمی میں بہتری کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔کمیٹی محکمہ ہاؤسنگ کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرے گی ۔