فائن آرٹس کے طلباء کی پراجیکٹ نمائش

October 26, 2021

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کے طلباء کی پراجیکٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نمائش کا افتتاح کیا،طلباء نے نمائش میں مختلف سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا جن میں خود آگاہی، پانی کی قلت اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔طلباء کی جانب سے سماجی مسائل کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے پوسٹر، ڈاکومینٹری، پمفلٹ اور سوشل میڈیا پیجز سمیت مکمل آگاہی اور پروموشنل مواد پر اشتہاری مہم پیش کی گئی۔