کوئٹہ ،بی این پی اور این پی کےعہدیداروں کا اجلاس،جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

October 26, 2021

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری کی زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی عبدالواحد شاہوانی ،مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوارضلعی جنرل سیکرٹری ریا ض احمد زہری،صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن انیل غوری ،ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ،ملک عبدالرحمان بنگلزئی ،افتخار بنگلزئی ،بی این پی کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ملک محی الدین لہڑی ،ڈاکٹر علی احمدقمبرانی ،ستارشکاری اور کامریڈ مرتضیٰ مینگل نے شرکت کی اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی ،بیروزگاری اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف کل بدھ 27اکتوبر کو دوپہر2بجے سردار منیراحمد مینگل روڈبرما ہوٹل میں احتجاجی مظاہرے اورجلسے کے حوالے سے تیاریو ں کا جائز ہ لیا گیا۔ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور دوستوں کو ذمہ داریا ں سونپ دی گئیں ،چونکہ اس جلسے کی میزبانی بی این پی اورنیشنل پارٹی کی ذمہ داری ہے اجلاس میں پارٹی کے رہنما ئو ں نے سریاب کے عوام سے اپیل اور کارکنو ں کو ہدایت کی وہ اس احتجاجی اجلاس اور مظاہر ے میں اپنی شرکت یقینی بنا ئیں۔انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ سلیکٹڈ حکمرانو ں کی عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف اپنا سیاسی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کرکے حکمرانو ں پر واضح کر دیں کہ مزید عوام دشمن پالیسیو ں پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی ۔ عوام کی تائید وحمایت سے ناروا پالیسیوں کو ہر سطح پر ناکام بنانے کے لئے سیاسی اورجمہوری انداز میں مزاحمت کرینگے عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو چکا ہے عوام کو اب گھر و ں سے نکل کر مہنگائی ،بیروزگاری ،بدامنی ،لاقانونیت کے خلاف سیاسی میدان میں نکلنا ہو گا۔