پاکستان، 3 سال میں اشیائے ضروریہ 133 فیصد تک مہنگی

October 26, 2021


پاکستان میں تین سالوں کے دوران ضرورت کی اشیاء 133 فی صد تک مہنگی ہوئیں ۔

ادارہ شماریات کے مطابق 25 اکتوبر دو ہزار اٹھارہ سے 21 اکتوبر دو ہزار اکیس تک گھی کی ایک کلو قیمت میں 133 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں چینی کی قیمت 84 فیصد بڑھی، آلو 64 فیصد، ٹماٹر 63 فیصد جبکہ دال ماش 73 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تین سال کے دوران زندہ مرغی کی قیمت میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح بیس کلو آٹے کا تھیلا 52 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت تقریبا اڑتالیس فیصد بڑھی، فی لیٹر دودھ کی قیمت میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔