پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج

October 26, 2021


بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے طلبا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا۔

آئی جی پولیس مقبوضہ کشمیر کاکہنا ہے کہ کشمیری طلبہ کیخلاف یو اے پی اے ایکٹ کےتحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

اس سے قبل بھارتی پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے معصوم کشمیری طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرا تھا۔