دنیا افغانستان میں مدد کے منتظر افراد کیلئے اقدامات کرے، اقوام متحدہ

October 26, 2021

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دنیا کے بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے موسم سرما سے قبل جان بچانے والی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا افغانستان میں مدد کے منتظر افراد کیلئے اقدامات لے اور فنڈنگ کرے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد موسم سرما میں ’شدید غذائی قلت‘ کا شکار ہوسکتے ہیں، اس موسم سرما میں لاکھوں افغانی ہجرت اور بھوک کے درمیان فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہر دو میں سے ایک افغان باشندے کو فیز تھری ’بحران‘ یا فیز فور ’ایمرجنسی‘ خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔