عاصم اظہر نے بھارت کی شکست پر خوشخبری سُنا دی

October 26, 2021

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح کی خوشی میں جلد اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کی خوشخبری سُنا دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر فعال عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ پاکستان کے میچ جیت جانے کی خوشی میں جلد ہی اپنا گانا ریلیز کریں گے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ وہ ورلڈکپ کے اختتام کے فوری بعد ہی اپنے البم کا پہلا گانا جار کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اگر میں نے کہہ دیا تو یہ میرا وعدہ ہے۔‘