افغان نائب وزیرِ اعظم ملا عبدالغنی برادر کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

October 26, 2021

افغانستان کے نائب وزیرِاعظم ملا عبدالغنی برادر نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔

یہ بات طالبان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی سیاسی و اقتصادی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہےکہ ملاقات میں چین اور افغانستان کے درمیان اقتصادی و سیاسی تعلقات پر گفتگو بھی کی گئی۔