کروز شِپ کیس، آریان کے وکیل ممبئی ہائی کورٹ پہنچ گئے

October 26, 2021

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیے آریان خان کے وکیل مکل روہتگی ممبئی ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کر دی گئی تھی ۔

مسلسل درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد آریان خان کے وکلاءکی جانب سے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔