آریان خان کی ممبئی ہائی کورٹ میں نمائندگی کرنے والے وکیل کون ہیں ؟

October 26, 2021

بالی ووڈ سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل بھارت کے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی ہائی کورٹ بار کا کہنا ہے کہ آج کورٹ میں آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیےان کی نمائندگی کرنے والے وکیل بھارت کے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی ہیں۔

اس سے قبل آریان خان کی طرف سے ایڈووکیٹ ستیش مانیشنڈے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئےاور پھر سیشن کورٹ کے سامنے پیش ہونے کے لیے انہیں سینئر وکیل امیت دیسائی نے جوائن کیا تھا۔

خیال رہے کے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی رہائی کے لئےاین سی بی کی جنب سے 25 کروڑ روپے رشوت مانگے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

تاہم ، این سی بی نے اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کر دی گئی تھی ۔

مسلسل درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد آریان خان کے وکلاءکی جانب سے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہوگی۔

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔