آج سندھ میں کورونا کے 223 نئے کیسز، 4 اموات

October 26, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11478 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 223 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 7555 برقرار ہے۔ آج مزید 233 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد447981 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6342904 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 467426 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 11890 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11638 گھروں، 27 آئسولیشن سینٹرز اور 225 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 224 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 14مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 223 نئے کیسز میں سے 48 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 29، ضلع جنوبی 7، وسطی اور ملیر 4-4، کورنگی اور غربی2-2 کیسز ہیں۔

دیگر اضلاع میں جامشورو 26، بدین 20، نوشہرو فیروز 18، حیدرآباد 17، سانگھڑ 16، میرپورخاص 15، شہید بینظیرآباد 14، تھر پارکر 10، قمبر 8، ٹنڈو الہیار 7، عمر کوٹ 6، سکھر 5، گھوٹکی 4، شکار پور 4 اور جیکب آباد سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔