صرف سیاستدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے، نیئر بخاری

October 26, 2021

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صرف سیاستدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے۔

تقریب سے خطاب میں نیئر بخاری نے کہا کہ صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہے، صرف سیاستدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فورم ہونا چاہیے۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ سائیکل سے پرتعیش زندگی تک پہنچنے والوں کا احتساب کون کرے گا؟۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے جمہوری ممالک کی طرح کے فورمز کی اشد ضرورت ہے۔