انگریزی سے متعلق افغان کپتان کے جملے نے قہقہے لگوادیے

October 26, 2021

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کے دوران ایسا جملہ کہہ دیا جس سے وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

افغانستان نے سپر 12 مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کی بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

اس میچ کے اختتام پر افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سب سے مشکل کام ہے یہ۔

انہوں نے رپورٹرز سے سوال کیا کہ کتنے سوالات ہیں؟ 5 منٹ میں میری انگریزی ختم ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ محمد نبی راشد خان کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بنائے گئے تھے۔

افغانستان کی ٹیم سپر 12 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ 2 میں موجود ہے۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں ٹکرائیں گی۔