ایرانی گیس اسٹیشنز کے ری فیولنگ سسٹم پر سائبرحملہ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

October 26, 2021

ایران کے گیس اسٹیشنز کے ری فیولنگ سسٹم پر سائبرحملہ ہوا ہے۔

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ری فیولنگ سسٹم پر سائبر حملے کے بعد اسٹیشنز پر فیول کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گیس اسٹیشنز پر ری فیولنگ کا نظام جلد بحال ہوجائے گا۔