آریان کو جیل میں تنہا نہیں چھوڑوں گا، گرفتار آرباز مرچنٹ کی والد سے گفتگو

October 26, 2021

آریان خان کے ساتھ اس ماہ کے اوائل میں ممبئی کروز پارٹی منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے ارباز مرچنٹ کے والد اسلم مرچنٹ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے ارباز نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

بیٹے کے جذبات سے متاثر اسلم مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ممبئی کے آرتھر جیل میں قید ان کے بیٹے کا جیل میں ایک ماہ کے دوران وزن کافی گھٹ گیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اسلم مرچنٹ نے بتایا کہ ارباز کو آریان کی فکر ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ بچوں کو مقدمہ چلنے سے پہلے ہی سزا نہیں دینا چاہیے۔

ان کے مطابق جب وہ ارباز سے ملاقات کے بعد واپس آنے لگے تو آرباز نے ان سے کہا کہ وہ آریان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، ہم سب یہاں اکٹھے آئے تھے اور اب اکٹھے ہی جائیں گے۔

اسلم مرچنٹ نے کہا کہ وہ بیٹے کے ان لفظوں سے بہت متاثر ہوئے، اس کے لیے دوستی سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ آریان کی درخواست ضمانت اس وقت ممبئی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔