دوست کو 12 سال پہلے کہہ دیا تھا یہ میری بیوی بنے گی، پاریش راول

October 26, 2021

نامور بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی سے متعلق دوست کو 12 سال پہلے ہی بتادیا تھا کہ یہ میری بیوی بنے گی۔

واضح رہے کہ پاریش راول اور سواروپ سمپٹ کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، دونوں کے دو بیٹے ادیتیا اور انیرودھ ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران پاریش راول کا کہنا تھا کہ یہ لڑکی میری بیوی بنے گی، جس پر دوست نے جواب دیا کہ جس کمپنی میں آپ کام کر رہے ہو وہ اس کے مالک کی بیٹی ہے۔

پاریش کا کہنا تھا کہ میں نے دوست کو بولا کہ یہ جس کی بھی بیٹی ہو، بہن ہو یا ماں ہو، میں اسی کے ساتھ شادی کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 سے 3 ماہ کے اندرسواروپ سمپٹ کو بتادیا تھا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی اس واقعے کے تقریباً 12 سال بعد ہوئی تھی۔