داعش چھ ماہ میں امریکا کےخلاف حملہ کرنے کےقابل ہوسکتی ہے، امریکی عہدیدار

October 26, 2021

امریکی دفاعی پالیسی کے انڈر سیکریٹری کولن کوہل نے کہا ہے کہ داعش چھ ماہ میں امریکا کےخلاف حملہ کرنے کےقابل ہوسکتی ہے۔

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کانگریس میں بیان دیتے ہوئے انڈر سیکریکٹری فار ڈیفنس پالیسی کا کہنا تھا کہ داعش اور القاعدہ دونوں کے امریکا سمیت دیگر ممالک میں حملے کرنے کے ارادے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ داعش اور القاعدہ دونوں کے پاس ابھی حملے کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ داعش حملے کرنے کی صلاحیت چھ سے بارہ ماہ میں حاصل کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں یا نہیں۔