آصف علی نے اچھا میچ فنش کیا، جیت سے اعتماد ملا، بابر اعظم

October 26, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا ہر میچ پریشر والا ہی ہوگا، جیت سے اعتماد ملتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچ 5 وکٹوں سے جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ، فیلڈنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کی۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ پلان سے نیوزی لینڈ نے 10 رنز زیادہ بنالیے، تاہم آصف علی نے اچھا میچ فنش کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں ہر میچ پریشر والا میچ ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ ہر میچ کے تینوں شعبوں میں پرفارمنس دی جائے۔