’کیا اب سیکیور محسوس کر رہے ہیں؟‘، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

October 26, 2021

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد ’سیکیورٹی خدشات‘ پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے اپنی بہترین بولنگ کے باعث زیادہ رنز کرنے سے روکا پھر بیٹنگ میں محمد رضوان، آصف علی اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

یہاں یہ دلچسپ بات ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے بعد یہ دونوں ٹیموں کا کسی بھی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ سامنا تھا۔

گرین شرٹس کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کے طوفان میں بحث کا مرکز نیوزی لینڈ ٹیم کا بہانہ ’سیکیورٹی خدشات‘ رہا۔

ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس میں ایک شائق نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس میں نیوزی لینڈ کا نام لے کر تحریر تھا کہ اب بھاگنے کا راستہ نہیں ہے۔

ایک صارف نے میمز تحریر کی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن موجود تھے۔

اس میم میں نیوزی لینڈ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اب محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟

ٹوئٹر پر ایک اور صارف آصف علی اور حارث رؤف کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب جاکر ہمیں پتہ لگا کہ نیوزی لینڈ کس طرح کے سیکیورٹی خدشات کی بات کر رہا تھا۔

ایک صارف بھارت اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کی تصوریر شیئر کرتے ہوئے گرفتاری بھارتی پائلٹ ابھینندن کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ سیکیورٹی کو بیان کرتے ہوئے تحریر کیا۔