آج سعودی عرب میں کورونا کے 65 نئےکیسز، دو مریضوں کا انتقال

October 26, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 65 نئےکیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 368 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 2 کورونا مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 782 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 38 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔ اسطرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 376 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 70 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔