وزیراعظم گرفتار نہیں، میرے گھر پر حفاظتی تحویل میں موجود ہیں، سوڈانی فوج کے سربراہ

October 26, 2021

سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان نے کہا ہے کہ معزول وزیراعظم گرفتار نہیں، وہ میرے گھر میں باحفاظت موجود ہیں۔

خرطوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عبدالفتاح برہان نے مزید کہا کہ معزول وزیراعظم کو دھمکیاں ملنے پرحفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ معزول وزیراعظم اپنی معمول کی سرگرمیاں آزادانہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معزول وزیراعظم نےخطرات اور دھمکیوں سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔