پاکستان ٹیم اپنی جیت سیکورٹی فورسز کے نام کرتی ہے، محمد حفیظ

October 27, 2021


مشن ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم میں موجود آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈکے خلاف جیت پاکستان سیکورٹی فورسز کے نام کردی۔

میچ جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ٹیم سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹیم جیت سیکورٹی فورسز کے نام کرتی ہے۔ ٹرافی کے لئے کھلاڑی سخت محنت جاری رکھیں۔ پاکستان زندہ باد۔

محمد حفیظ کی ٹوئٹ کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹس کے ذریعے ٹیم کو جیت پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 8 گیندوں قبل ہی 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔