نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہلکا لیا، اداکارہ میرا

October 27, 2021

اداکارہ میرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ وہی ٹیم ہے جس نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’جشنِ کرکٹ‘‘ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہلکا لیا تھا، مگر اللہ کا کرم ہوا کہ اسی نیوزی لینڈ کو آج پاکستان نے ہرادیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔