اشنا شاہ اور گلوکار مناج مسک کے خصوصی گیت کنگنا کی ریلیز

October 27, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ماڈل و اداکارہ اشنا شاہ اور گلو کار مناج مسک کا گیت کنگنا ریلیز ہو گیا ہے جسے بین الاقوامی ریکارڈ لیبل میوزک ون گلو بل کے تحت ریلیز کیا گیا ہے۔ اس پیلٹ فارم کا یہ پہلا سنگل والیم ہے ۔ گلو کار مناج مسک نے نہ صرف اس میں اپنی آواز کا جادو ایک منفرد انداز میں جگایا ہے بلکہ وہ اس ریکارڈ لیبل کے ماسڑ ماینڈ بھی ہیں ۔ گانے کو کو ایک رنگارنگ تقریب میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔