خیبر پختونخوا کے 40 پن بجلی منصوبے دس سالہ پلان سے خارج

October 27, 2021

پشاور(ارشد عزیز ملک )وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے برعکس ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے خیبر پختونخوا کے 3150میگا واٹ کے40 پن بجلی منصوبوں کوIndicative Generation Capacity Expansion Plan) (کےتحت دس سالہ پلان سے خارج کرکے صرف 788 میگاواٹ کے دس جاری منصوبوں کو ائی جی سی ای پی میں شامل کیا ہے پن بجلی منصوبوں کو مہنگے قرار دیتے ہوئے دس سالہ پلان میں شامل نہیں کیا گیا۔خیبر پختونخوا کو تخمینہ 9 بلین امریکی ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔دس سالہ پلان میں ان منصوبوں کو بھی شامل نہیں گیاجن کے لیے کے پی حکومت نے کوریا کی سرکاری کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیےتھے ۔این ٹی ڈی سی نے نیپرا کے گرڈ کوڈ کے تحت ایک جامع جنریشن پلان IGCEP-2021-30 تیار کیا اور اسے 24 ستمبر 2021 کو نیپرا نے منظور کیا جس میں مستقبل کی دس سالہ توانائی کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔