سپریم کورٹ کے حکم پر عمل، نسلہ ٹاور کی بجلی، گیس اور پانی بند

October 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر/ٹی وی رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور گرانے کے بعد منگل کو پانی ، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے ، بجلی منقطع ہونے سے عمارت کی لفٹ بند ہوگئی جسکی وجہ سے رہائشیوں کو نقل و حرکت مشکل ہو گئی، کسی کے بچوں کے امتحانات اور کسی گھر میں کوئی مریض موجو ہے،، سب آنے والے وقت سے پریشان، دوسری جانب کمشنر کراچی کی متعلقہ حکام کے ساتھ کمشنر آفس میں بیٹھک ہوئی ،جس میں نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ دھماکےسے گرانے کیلئے اخبارات میں اشتہار دینے اور ماہر کمپنیوں کی خدمت لینا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 7روز میں فلیٹ خالی کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کانسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ، نسلہ ٹاور کے پانی ،بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے نسلہ ٹاور کے 100گیس کنکشن منقطع کئے، جسکے بعد کراچی رہائشیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آبادکی سربراہی میں گیس کنکشن کاٹے گئے، سپریم کورٹ نے 7روز میں فلیٹ خالی کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔کمشنر کراچی آقبال میمن کا کہناہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں انتظامی امور تیزی سے جاری ہیں، تمام معاملات کو مانیٹر کررہا ہوں۔