اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش، جواب کیلئے 15روز کی مہلت

October 27, 2021

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس پر وفاقی وزیر اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں پیش ہوگئے، عدالت نے جواب دینے کیلئے 15روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 11نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، الیکشن کمیشن قوانین کی پاسداری کیلئے پیش ہوا ہوں، میری حاضری سے الیکشن کمیشن کا وقار بلند ہوا، مجھے خوشی ہے کسی چوری ڈاکے کے باعث پیش نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن میں ممبرز نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے کہاکہ اعظم سواتی کے علی ظفر وکیل ہوں گے، علی ظفر شہر سے باہر ہیں، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔