احتجاج روکنے کیلئے بلائی گئی نفری کی غیر معیاری کھانے کی شکایت

October 27, 2021

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج کوروکنے کیلئے راولپنڈی میں بلائی گئی نفری کوناقص کھانا دیاجارہاہے ۔ ڈیوٹی پرماموربعض پولیس ملازمین نے شکوہ کیاکہ انہیں معیاری کھانافراہم نہیں کیاجارہا اور کھانے کے لئے محض ایک ٹھنڈاسوکھانان ،دوشامی کباب یاآلوکی ٹکیاں اورکیچپ کاساشے دیا جارہاہے جب کہ پانی یاجوس وغیرہ بھی فراہم نہیں کیا جاتا،پنجاب کانسٹیبلری اورسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی227ریزروزکوسیکورٹی ڈیوٹی کیلئے راولپنڈی بھیجاگیاہے اس طرح تقریباً ساڑھے چار ہزار ملازمین کوپولیس لائن راولپنڈی میں ٹھہرایاگیاہے جہاں مناسب کھانانہ ملنے پرملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔