پاکستان ٹیم غیرمعمولی دکھائی دے رہی ہے، مائیکل وان

October 27, 2021


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم غیرمعمولی دکھائی دے رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی، دوسری تمام ٹیمیں پاکستان سے بچنا چاہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم چاہے گی کہ فائنل سے پہلے پاکستان کو ناک آؤٹ کرے۔