شاہینوں! ٹرافی گھر لیکر آنی ہے: عروہ حسین

October 27, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر لانے کا پیغام دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عروہ حسین نے نیوزی لینڈ کی شاندار فتح پر کہا کہ ’پاکستانیو! مبارک ہو۔‘

عروہ حسین نے کہا کہ ’گرین ٹیم نے ایک بار پھر شاندار میچ کیا۔‘

اداکارہ نے قومی کرکٹرز کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹرافی گھر لیکر آنی ہے۔‘

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔