کالعدم جماعت کا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیئے: فواد چوہدری

October 27, 2021

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کالعدم جماعت کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیئے، مسائل میں اضافہ نہ کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوا، لیکن وقت ختم ہو چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں کہ راستے سے کنکر بھی ہٹا دینا چاہیئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کالعدم جماعت پر آج کابینہ میں تفصیلی بات ہو گی، روز روز کا تماشہ ختم ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے ک کل نیوزی لینڈ کو بھی سیکیورٹی کلیئرنس پر آرام آ گیا ہو گا۔